ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں قبل از بلوغت شادی اور جہیز کے خلاف پر زور مہم کا آغاز 

بہار میں قبل از بلوغت شادی اور جہیز کے خلاف پر زور مہم کا آغاز 

Mon, 02 Oct 2017 23:52:22    S.O. News Service

پٹنہ،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پیر کے روز بہار میں بچہ شادی اور جہیز کے خلاف ایک بڑی مہم کا آغاز ہوا ۔مہاتما گاندھی کی 148ویں سالگرہ کے جشن کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے نو تشکیل شدہ باپو ہال میں ریاست گیر مہم کا آغاز کیا۔بچے کی شادی کے خلاف سخت قوانین کے باوجود بہار میں بچہ شادی بہت مقبول ہے۔خاص طور پر بہار کے دیہی علاقوں میں اس کا تناسب شہری علاقوں سے زیادہ ہے ۔ بڑے پیمانے پر پھیلا ہوا ہے۔بہار میں ہونے والی بچہ شادی کی مجموعی 69فیصدی ہے ۔ اس کا سروے چند سال پہلے کیا گیا تھا، لیکن حال ہی میں نیشنل فیملی ہیلتھ سروے نے بتایا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ کی وجہ سے مذکورہ اعداد و شمار میں گزشتہ10سالوں میں واضح فرق دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس سلسلے میں سرکار نے متعلقہ اضلاع اوربلاکوں میں بچہ شادی اور جہیز کے واقعات پر سختی سے نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ریاست میں اس پر قدغن لگائی جا سکے ۔ 


Share: